؞   سنجر پور:کورانٹائن کئے گئے لوگوں کو نہیں مل رہا ہے کھانا
۲۹ اپریل/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

داؤد پور(حوصلہ نیوز): سنجر پور کے قریب داؤد پور میں کورانٹائن کئے گئے لوگوں سے ملنے پہونچے میڈیکل آفیسر سے لوگوں سے شکایتوں کا امبار لگا دیا۔ لوگوں نے کہا کہ صبح سے ناشتہ تک نہیں ملا ہے جب کہ دوپہر کے ساڑھے بارہ بجنے والے ہیں۔ 
بدھ کے روز صبح تقریبا ساڑھے بارہ بجے ضلع میڈیکل آفیسر پروین کمار چودھری نے داؤد پور کورانٹائن سینٹر کا دورہ کیا، داؤد پور کورانٹائن سینٹر پہونچتے ہی لوگوں نے کھانے کو لے کر شکایتیں شروع کردی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ صاحب! ساڑھے بارہ بج گئے ہیں ابھی تک ناشتہ نہیں ملا ہے،کھانے کی کوالٹی پر لوگوں کا دھیان نہیں ہے، کھانا بنانے والے ہاتھ نہیں دھلتے ہیں اس جیسی ڈھیر ساری شکایتیں لوگوں نے کی۔ 
جاگرن نیوز کے مطابق کورانٹائن سینٹر میں رکھے گئے لوگوں کو ہری سبزی کھلائی جائے، لیکن جانچ کے دوران لوگوں نےبتایا کہ سبزی کسی لائق نہیں رہتی، موٹا چاول دیا جاتا ہے، کھانا بنانے اور اس کو تقسیم کرنے والے ہاتھ تک نہیں دھلتے ہیں، شکایت کرنے پر ان کو ڈانٹا بھی جاتا ہے۔ لوگوں کی شکایت پر پروین کمار چودھری نے کھانے کا نظم ونسق دیکھنے والے سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ابھی تک ناشتہ نہیں دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تحصیل سے جو کچھ ملا ہے وہی وہ بنا کر کھلاتے ہیں۔ 


0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

5 افسوس

2 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.